مو دی سرکار نے کشمریوں کو حق خودارایت سینے والی دستا ویزمنظر پر لانے سے روک  دیا 

Feb 20, 2023


لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) مودی سرکار نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے نہرو حکومت میں کئے گئے سیز فائر اور کشمیریوں کو حق خودارادیت  دینے وعدوں پر مشتمل دستاویز  ’’بوچر پیپرز‘‘ (bucher papers) کو منظرعام پر آنے سے روک دیا۔ بوچر پیپرز وعدوں پر مشتمل  دستاویز پر برطانوی اخبار دی گارجیئن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار ملک بھارت کا گھنائونا  چہرہ بے نقاب کر دیا گیا۔ بوچر پیپرز گارجیئن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نہرو میوزیم کے نگران نریندر مشرہ نے مودی سرکار سے بوچر پیپرز کیلئے منظرعام پر لانے کی درخواست اکتوبر 2022ء کو کی تھی۔  بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس دستاویز  بوچر پیپرز کے منظرعام پر آنے سے بھارت کو شدید سیاسی اور خارجی  مضمرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزیدخبریں