لاہور (نامہ نگار) مغلپورہ میں کٹی پتنگ کی ڈور چہرے پر پھرنے سے 27 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بیجنگ انڈرپاس کے قریب 27 سالہ احسن موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک کٹی پتنگ کی دھاتی ڈور اس کے چہرے اور ہاتھوں پر پھر گئی اور وہ شدید زخمی ہو کر موٹر سائیکل سے گر پڑا جبکہ ڈور پھرنے سے اس کی ناک کٹ گئی۔ ناک پر اور ہاتھوں پر ڈور پھرنے سے احسن موٹر سائیکل سے گر پڑا۔