مونس الٰہی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے آج نیب میں پیش نہیں ہونگے  

Feb 20, 2023


لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کے صاحبزادے چودھری مونس الٰہی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے آج ( پیر) نیب لاہور میں پیش نہیں ہوں گے۔ نیب لاہور کی جانب سے مونس الٰہی کو 20 فروری دن 11 بجے طلبی کا نوٹس بھجوا گیا تھا۔ نیب کی جانب سے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں تبادلوں اور ٹھیکوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔بے ضابطگیوں میں سابق وزیراعلی پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کیس میں مونس الٰہی کو طلب کرلیا گیا ہے۔سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری افضل ساہی کے بیٹے اور سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو بھی اسی کیس میں 20 فروری کو ہی نیب میں طلب کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں