معا شی بد حالی کے ند ترین دور سے گزر رہے ، قرض واپس کرنے کی صلا حیت رکھتے ہیں : بلاول 


میونخ‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیر دفاع نے ملک دیوالیہ ہونے کا اعلان سیاسی جلسے میں کیا۔ پاکستان معاشی بدحالی کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔ ابھی تک مشکلات سے باہر نہیں نکل سکا۔ ملکی تاریخ کے بدترین سیلاب نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔ کرونا ‘ یوکرائن جنگ اور سیلاب نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔ جہاں غیر آئینی اقدامات نہیں ہوں گے، اپوزیشن نے جو اقدامات اٹھائے وہ تاریخ میں پہلی بار ہوئے۔ جمہوریت میں عمران خان کی واپسی ممکن ہے اگر جمہوری انداز اپنائیں۔ عمران خان جمہوری انداز نہیں اپنا رہے جو ان کے لئے سود مند نہیں۔ پاکستان میں اتنی صلاحیت ہے کہ جن ممالک سے قرض لیا وہ واپس کر سکے۔ پاکستان ایک بار پھر ابھرتی معیشت بن کر اپنے مسائل حل کر سکتا ہے۔  دریں اثناء وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ناروے، فن لینڈ، مالٹا، کوسوو کے وزراء خارجہ، یورپی یونین کے نائب صدر سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے اپنے دورہ میونخ میں سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر ناروے کی وزیر خارجہ اینیکن ھوئیٹفیلٹ سے ملاقات کی۔ یہاں موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دنیا میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تدارک کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنمائوں نے باہمی روابط کے فروغ کا اعادہ بھی کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے فن لینڈ کے وزیر خارجہ پیکا ہاوسٹو سے بھی ملاقات کی۔ بلاول بھٹو کی جانب سے اسلام آباد میں فن لینڈ کا سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مالٹا کے وزیر خارجہ  ایین بروگ سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاک-مالٹا مشترکہ ٹیکنیکل کمیشن کے ذریعے آئی ٹی، صحت عامہ، سیاحت اور سٹارٹ اپس کے شعبوں میں روابط کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کے نائب صدر جوزپ بوریل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کوسوو کی وزیر خارجہ ڈانیکا گیرویلا شواز سے بھی ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی سیاسی مشاورت کا دوسرا دور جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا پاکستان اور کوسوو کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔ ملاقات میں سیاحت، صحت، تعلیم، تجارت، افرادی قوت کے تبادلہ کے شعبوں کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یورپی یونین کے نائب صدر جوزپ بوریل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دریں اثناء میونخ میں سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کی مزید تفصیل کے مطابق بلاول بھٹو نے مزید کہا افغانستان نے اپنی سرزمین سے عسکریت پسند گروپوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا مظاہرہ نہ کیا تو دہشتگردی کو پاکستان سے باہر دوسری جگہوں پر پہنچنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا اہم مسئلہ افغانستان کی سکیورٹی اور دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ افغانستان سے باہر بھی ہر رنگ و نسل کی دہشت گرد تنظیموں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...