کالعدم تنظیمیں خواتین کو خودکش حملوں میں استعمال نہ کریں: وزیر داخلہ بلوچستان


کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء  لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگوں کو امن و امان فراہم کرنا حکومت اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔  میر ضیاء لانگو نے کہا کہ کچھ دنوں سے خودکش بمبار آنے کی اطلاعات بھی تھیں، خودکش بمبار میں خواتین خودکش حملہ آور کی بھی اطلاع تھی۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں شاری بلوچ نے خودکش حملہ کیا جس کے پیچھے بہت سے لوگ کھڑے ہو گئے، کسی کی ماں بہن کو گرفتارکرنا ہمیں اچھا نہیں لگتا مگر جو قانون توڑے گا تو اس کے خلاف ایکشن ہو گا۔ کالعدم تنظیمیں بھی خواتین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہ کریں، مبینہ خودکش بمبار گرفتار ہونے والی خاتون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں وہ اپنی صفائی پیش کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...