کرونا:مزید 30مثبت کیسز رپورٹ،13مریضوں کی حالت تشویشناک

Feb 20, 2023


 اسلام آباد (خبر نگار،این این آئی)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 30کیس رپورٹ ہوئے ،13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اتوار کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق  ملک بھر میں  24 گھنٹوں کے دوران کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے30 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کرونا ٹیسٹ کی  مثبت شرح 0.67 فیصد رہی، اس دوران کرونا وائرس سے کوئی  مریض جاں بحق نہیں   ہواجبکہ13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک بھر کے  مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آبادی100 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد رہی۔ اسی طرح لاہور میں565ٹیسٹوں میں سے10ٹیسٹ مثبت ا ٓئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد رہی جبکہ پشاور میں 135ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے  ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور  مثبت کیسز کی شرح 0.74فیصد رہی۔ اسی طرح گوجرانوالہ میں357 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا ا ور مثبت کیسز کی شرح 0.28 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں