پی آئی اے کے نئے سی ای او  کیلئے 65 درخواستیں موصول 


 اسلام آباد (این این آئی)قومی ایئر لائن کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیلئے 65 درخواستیں پی آئی اے شعبہ ایچ آر کو موصول ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے بورڈ کی ایچ آر کمیٹی 20 فروری کو درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی۔جانچ پڑتال کے بعد پی آئی اے کا بورڈ شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویو کرے گا۔واضح رہے کہ پی آئی اے کے سی ای او کا عہدہ اپریل 2022ء سے خالی ہے۔ایئر وائس مارشل عامر حیات پی آئی اے کے قائم مقام سی ای او کے طور پر ذمے داری نبھا رہے ہیں۔ایئر مارشل ارشد ملک 3 سال کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...