حیدرآبادٹریلر اور منی ٹرک میں  تصادم‘ 2 افرادجاں بحق، 5 زخمی


حیدر آباد (این این آئی)حیدرآباد کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹروے پر ٹریلر نے منی ٹرک کو ٹکر ماری، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق کراچی کے علاقے دھوراجی سے تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...