راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیرداخلہ و امیدوارحلقہ این اے59 چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ مجھ پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں چک جلال دین سے اپنی انتخابی مہم کی بسم اللہ کررہا ہوں یہاں کی عوام نے ہمیشہ مجھے عزت بخشی میں نے بھی انہیں مایوس نہیں کیاکروڑوں روپے کے ترقیاتی کام اس علاقے میں کرائے تین چار ماہ کیلئے الیکشن لڑنے کامقصد اپنے گروپ کو قائم رکھنا اوران سے پچھلے الیکشن2018ء کابدلہ لینا بھی ہے کسی کی دم پکڑ کر ووٹ نہیں لینامیرا ٹکٹ ،میری پارٹی عوام ہیں وہی مجھے ووٹ دیکر کامیاب کرائیں گے ملک انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے الیکشن جیت کر ملکی بہتری کیلئے اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں میرے ذہن میں ایک خاکہ ہے جیت پر اس پر عملی قدم اٹھائوں گا 16مارچ کو جوق درجوق نکلیں اور ووٹ دیکر میری جیت میں اہم کرداراداکریںمجھے ہمیشہ چک جلال دین کی غریب عوام نے ووٹ دیکر کامیاب کرایا اسی لیے آج پھران کے پاس آیاہوںان خیالات کااظہارانہوں نے یونین کونسل89,90چک جلال دین میں چیئرمین یوسی89چوہدری ساجد،چیئرمین یوسی90ملک لیاقت حسین کے زیراہتمام منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیااپنی الیکشن مہم کی بسم اللہ چک جلال دین سے کررہا ہوں یہاں کی غیورعوام نے ہمیشہ مجھے عزت بخشی میں نے بھی اپنے سابق دورمیں اس علاقے کی جتنی ہوسکی خدمت کی۔
کرپشن کاکوئی الزام نہیں، چک جلال دین سے انتخابی مہم شروع کی :چوہدری نثار
Feb 20, 2023