امریکی ماہرین نے خوردبینی  سوئیوں والی پٹی ایجاد کرلی


پینسلوانیا (این این آئی) امریکی ماہرین نے غیر معمولی پٹی بنائی ہے جس پر انتہائی باریک سوئیاں بچھی ہیں جو فوری طور پر خون کو جما کر لہو کا زیاں روکتی ہیں۔ پینسلوانیا سٹیٹ یونیورسٹی کے شعبہ حیاتیاتی انجینئرنگ سے وابستہ ڈاکٹر عامر شیخی اور ان کی ٹیم نے اس کا عملی نمونہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے اپنی اختراع کی تفصیلات بایوایکٹو مٹیریئل میں شائع کرائی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے اہمیت کے پیشِ نظر یہ تحقیق جرنل کے سرورق پر شائع ہوئی۔ ڈاکٹر عامر کے مطابق انسانی خون کے بے تحاشا بہائو کو روک کر جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ اسے انہوں نے ہیمواسٹیٹک مائیکرونیڈل ٹیکنالوجی کا نام دیا ہے جسے کسی بھی چپکنے والی طبی پٹی پر لگایا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن