امریکی سرمایہ کار نے  بھارت مخالف بیانات دے کرمودی کی فسطائیت کو آئینہ دکھا یا


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) امریکی سرمایہ کار جارج سوروس نے ایک عالمی فورم پر بھارت مخالف بیانات دے کر نریندر مودی کی فسطائیت کو آئینہ دکھا دیا۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریک سرمایہ کار جارج سوروس نے میونخ سیکورٹی کانفرنس میں نریندرا مودی کے غیر اخلاقی طرز حکومت پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کے قریبی ساتھی گوتم اڈانی کی کرپشن کے بعد مودی کا وفاقی حکومت پر کنٹرول مشکل ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی ابھی تک اڈانی کے کیس میں خاموش ہے لیکن اسے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو جواب دینا پڑے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ سرمایہ کار جارج سوروس نے مذکورہ بالا بیان بھارت میں جاری اقلیت مخالف مظالم کے تناظر میں دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن