زلزلہ:ہلاکتیں 46ہزار،ریسکیو آپریشن ختم اڑھائی کروڑ افراد کو فوری امداد کی ضرورت:عالمی ادارہ صحت


انقرہ‘ دمشق (نوائے وقت رپورٹ) ترکیہ نے زلزلے سے متاثر بیشتر صوبوں میں لوگوں کو بچانے کے لیے جاری سرچ و ریسکیو آپریشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترکیہ کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے ادارے اے ایف اے ڈی کے سربراہ یونس شیراز نے بتایا کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 40 ہزار 642 ہوگئی ہے جبکہ بیشتر صوبوں میں ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے کا کام ختم کیا جا رہا ہے۔ آپریشن اتوار کو ختم کر دیا گیا۔ دوسری جانب شام میں اب تک زلزلے سے 5800 سے زیادہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے تخمینے کے مطابق ترکیہ اور شام میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ ترکیہ میں  84 ہزار عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک تخمینے کے مطابق ساڑھے 3 لاکھ اپارٹمنٹس تباہ ہو گئے۔ دنیا کے 80 ممالک کے ساڑھے 11 ہزار کارکن اس وقت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ لوگ پیاروں کی نعشوں کے منتظر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...