سیاسی معاملات مفاہمت اور مذاکرات سے حل کئے جائیں: علماءکنونشن


لاہور (خصوصی نامہ نگار)کستان علماءکونسل کے زیر اہتمام مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی زیر صدارت ہونے والے علماء و مشائخ کنونشن کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں وطن عزیز کے تمام طبقات پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اصلاح احوال کیلئے ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہو کر جدوجہد کریں۔ سیاسی معاملات باہمی مفاہمت و مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ملک و قوم کی خاطر اپنے ذاتی جماعتی تعصبات کو قربان کریں اور ایک میز پر بیٹھ کر دہشت گردی ، انتہا پسندی ، ملک کی معاشی و اقتصادی و معاشرتی صورتحال کا حل نکالیں۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف آل پارٹیز کانفرنس بلائیں اور عمران خان صاحب اس میں شریک ہوں۔ اس سلسلہ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی اپنا مثبت اور مفاہمانہ کردار ادا کریں۔ محترم چیف جسٹس آف پاکستان عدلیہ کے حوالے سے سامنے آنے والے مسائل کا فوری حل کریں۔ افواج پاکستان اور ملک کے سلامتی کے اداروں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد قوم اور فوج کے درمیان تقسیم پیدا کرنا ہے ، اسی طرح کی مہمز مختلف اوقات میں ماضی میں بھی چلائی جاتی رہی ہیں لیکن نہ یہ ماضی میں کامیاب ہوئی ہیں اور نہ ہی اب کامیاب ہوں گی۔ پاکستانی قوم اپنی افواج اور سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہیں اور ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ پاکستان علماءکونسل کی سالانہ پیغام اسلام کانفرنس 28 مارچ کو اسلام آباد میں ہو گی ، رمضان المبارک کی وجہ سے اس سال بیرونی مہمان ورچوئل خطاب کریں گے۔ پاکستان علماءکونسل برادر اسلامی ممالک ترکی اور شام میں زلزلہ زدگان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔
علماءکنونشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...