گورنرز کی ملاقات‘ معاشی چیلنجز کا سامنا‘ بلیغ الرحمن‘ مل کر راستہ نکالنا ہوگا: ٹیسوری

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے گورنر سندھ کو پنجاب میں خوش آمدید کہا۔ دونوں ہم منصبوں نے ملاقات کے دوران ملکی سیاست اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کراچی پولیس چیف کے آفس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی۔ رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں کو دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب کو متحد ہو کر ملک کو ایک بار پھر دہشت گردی کے عفریت سے بچانا ہو گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو اس وقت بے پناہ معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ملک کی معیشت کو ایک بار پھر ازسر نو مضبوط کرنا ہو گا۔ آنے والے دنوں میں، انشاءاللہ، معاشی حالات مذید بہتر ہوں گے۔ جبکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں سب کو مل جل کر بیٹھ کر ایک ایسا راستہ نکالنا ہے جہاں پاکستان ترقی کی طرف گامزن ہو۔ دونوں ہم منصب نے اس موقع پر بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے وفود کے تبادلوں پر بھی زور دیا۔
گورنرز ملاقات

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...