سیاست کو ملک جوڑنے ‘ ترقی کیلئے استعمال ہونا چاہیے:ظفر اقبال


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر میاں ظفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت جن نازک حالات سے گزر رہا ہے اگر ایسے میں ہم نے اپنی اصلاح کر کے سمت کا تعین نہ کیا تو پھر سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا ،سب کو سنجیدگی سے سوچنا چاہیے کہ ایسی صورتحال کیوں پیدا ہو رہی ہے کہ سیاست کرنا دھبہ قرار دیا جارہا ہے اور ادارے بے توقیر ہو رہے ہیں ،صرف آئین و قانون کی حکمرانی اور بالا دستی کا راگ الاپنے کی بجائے ہمیں خود بھی اس پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ سیاست سے وابستہ ہیں سب کو اپنا اپنا کڑا احتساب کرنا چاہیے او ر اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا بر ملا اعتراف کیا جائے کیونکہ اب لوگ سیاست سے متنفر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کو ملک کو جوڑنے اور ترقی کے لئے استعمال ہونا چاہیے لیکن ہماری سیاست ملک کو تقسیم کرنے کا باعث بن رہی ہے جو تشویش کا باعث ہے ۔ اس وقت بطور قوم ہم بند گلی میں جارہے ہیں ،سیاسی قیادت اپنی ضد اور انا کو چھوڑ کر مذاکرات کی میز پر بیٹھے اور مستقبل کا راستہ تلاش کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن