سٹاک ایکسچینج میں مدا،انڈیکس 600پوائنٹس،سرمایہ کے حجم میں65کھرب کمی


کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ما ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے کاروباری اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس600سے زائد پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس41700پوائنٹس سے کم ہو کر41100پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 129ارب روپے سے زائد کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 65کھرب روپے سے گھٹ کر64کھرب روپے کی پست سطح پر آگیا جبکہ54.64فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2دن تیزی رہی اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 216.66پوائنٹس بڑھ گیا تاہم 3روزہ مندی سے انڈیکس 839.83پوائنٹس کم ہو گیا۔گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 623.17پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41741.78پوائنٹس سے کم ہو کر4118.61پوائنٹس ہو گیاا سی طرح 177.1پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 15682.28پوائنٹس سے کم ہو کر15505.18پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27866.69پوائنٹس سے کم ہو کر27319.74پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب29ارب87کروڑ60لاکھ53ہزار119روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 65کھرب59ارب85کروڑ42لاکھ93ہزار283روپے سے کم ہو کر64کھر ب 29ارب 97کروڑ 82لاکھ40ہزار164روپے رہ گیا۔گذشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ7ارب روپے مالیت کے 19کروڑ24لاکھ12ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 4ارب روپے مالیت کے 11کروڑ3لاکھ66ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریدنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 41992.53پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 40920.01پوائنٹس کی پست سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان  سٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 1592کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے601کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،872میں کمی اور119کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبارکے لحاظ سے سوئی سدرن گیس،ورلڈ کال ٹیلی کام،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،سوئی نادرن گیس،پاک پیٹرولیم،میپل لیف،حب پاور کمپنی،کے الیکٹرک لمیٹڈ،بینک آف پنجاب،نشاط پاور،سوئی سدرن گیس،ٹی پی ایل پراپرٹیز،ڈیسکون آکسچیم،سنر جیکو پاک،بینک الحبیب لمیٹڈ،میزان بینک،فیصل بینک،اینگرو پولیمر،فوجی سیمنٹ،بینک اسلامی،فیصل بینک اور اینگرو کارپوریشن سر فہرست رہے۔

ای پیپر دی نیشن