ملتان(این این آئی)پشاور زلمی کی مینجمنٹ اور پلیئرز نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ میں زلمی فینز کی جانب سے ترکیہ اور پاکستان کے جھنڈے ساتھ لہرا کر ترکیہ سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے بھاری جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ ہیڈ کوچ پشاور زلمی ڈیرن سیمی نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کیلئے دعاگو ہیں۔ بنگلا دیش کے سٹار کرکٹر شکیب الحسن ، انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور بھی زلزلہ متاثرین کیلئے دعاگو ہیں جبکہ وہاب ریاض اور محمد حارث نے بھی زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا۔