لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 2 رنز سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقا کے شہر پارل میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی رشادا ولیمز 30 اور ہیلی میتھیوز 20 اورشیمین کیمبل نے 22 رنزبنائے۔ مقررہ 20 اوورز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے۔ ندا ڈار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن شروع ہی میں لڑکھڑا گئی پھر کپتان بسمہ نے 26 اور ندا ڈار نے 27 رنز بنا کر جیت کی امید برقرار رکھی۔ آخر میں عالیہ ریاض نے جارحانہ انداز اپنایا لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکیں اور وہ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں۔ پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنا سکی اور اسے تین رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اس شکست کے بعد ورلڈ کپ میں پاکستان کے تین میچز میں دو پوائنٹس ہیں۔
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 3 رنز سے شکست دیدی
Feb 20, 2023