لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سونگ کے سلطان کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں میری تعریف ہوتی ہے لیکن پاکستانی مجھے فکسرکہتے ہیں۔ کراچی لٹریچر فیسٹیول کے تیسرے اور آخری دن اپنی کتاب سلطان کی تقریب رونمائی کے موقع پر سابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا کہ میری بیوی چاہتی تھی میں بچوں کو اپنی زندگی کی کہانی سناؤں۔ میں نے اپنی زندگی میں بہت مشکل وقت دیکھاہے۔ کتاب میں جھوٹ نہیں بولا، کسی کا پول نہیں کھولا۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ کتاب میں اپنی زندگی اور کرکٹ میں سیاست کے بارے میں لکھا ہے۔ پاکستان کرکٹ میں سیاست کی کہانی ہے۔ قومی ٹیم میں شمولیت کیلئے سفارشیں آتی ہیں۔
دنیا میری تعریف کرتی ہے پاکستانی فکسر کہتے ہیں: وسیم اکرم
Feb 20, 2023