سرائے مغل(نامہ نگار)مفت دوائی نہ دینے پر دو با اثر افراد کا سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ،توڑ پھوڑ،پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی مار مار کر زخمی کر دیا۔مریضوں میں بھگدڑ ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ہلہ میں سرکاری ہسپتال میں دو با اثر افراد عثمان اور طیب اپنے بچے کی دوائی لینے آئے ۔ہسپتال میں دوائی نہ ہونے سے ڈاکٹر علی انیس نے انہیں دوائی لکھ کر بازار سے لانے کا کہا مگر عثمان اور طیب بضد رہے انہیں ہسپتال ہی سے دوائی مفت فراہم کی جائے۔مشتعل ملزمان نے ڈاکٹر پر حملہ کرکے دھمکیاں دیں ،جب ڈاکٹر کی جان بچانے کیلئے ہسپتال کا ایکسرے ٹیکنیشن کاشف علی آگے بڑھا تو ملزمان نے اسے بھی مارنا شروع کر دیا اور ہسپتال میں پڑے میڈیکل اوزار توڑ پھوڑ دیئے۔ موجودلوگوں نے منت سماجت کرکے عملے کی جان چھڑائی ۔ڈاکٹر علی انیس کی درخواست پر تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سرائے مغل:مفت دوائی نہ دینے پر با اثر افراد کا سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ،توڑ پھوڑ،ملازمین پر تشدد
Feb 20, 2023