شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ،ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی و رحمانی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر سیٹھ غلام رسول نے کہا ہے کہ ملک میںجاری سیاسی استحکام کو ختم کئے بغیر ترقیاتی اہداف پورے نہیں ہوسکتے اور اسی سے عوام کا معاشی، سماجی مستقبل خوشحال بنایا جاسکتا ہے ملک میں انارکی کو فروغ دینے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں۔، ملک کو خودانحصاربنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، پیپلز پارٹی پاکستان کو مضبوط اور فعال بنانے کی خواہاں ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا۔