شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام حکومت کی طرف سے منی بجٹ و قیمتوں میں ہوشربا اصافے کیخلاف یادگار چوک میں سرگودھا روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جس کی قیادت وسیم نقشبندی‘ مفتی شہباز علی سیال‘ پروفیسر رشید احمد چشتی، علامہ عبد الستار صدیقی،آصف سلطانی نے کی، مظاہرین سے خطاب کرتے مقررین نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔ حکومت کی موجودہ معاشی پالیسی سے غریب آدمی زندہ درگور ہو کر رہ گیا ہے۔ اشیاء خوردونوش‘ ادویات‘ پٹرولیم مصنوعات‘ گیس‘ بجلی کے نرخوں میں اضافے نے غریب آدمی کی کمر توڑ دی ہے۔