شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری اشفاق ورک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولہ کسی قیمت پر بھی ملک میں استحکام اور معیشت کی بہتری کیلئے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھانا چاہتاانہوں نے اسمبلی کو کھلواڑ بنا رکھا ہے اور عوام کو اپنا غلام سمجھتے ہیں اگر عمران خان نے قومی اسمبلی میں جانے کا عندیہ دیا تھا کہ ملکی مفاد میں فیصلے ہو سکیں تو امپورٹڈ حکمرانوں نے اپنی بدنیتی ظاہر کرتے ہوئے مخصوص 35 استعفے قبول کر لئے جس سے انکی بوکھلاہٹ واضح ہوتی ہے، امپورٹڈ حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کردیا ہے۔