جمبر :موٹر وے پولیس کاٹیکسٹائل  ملز میں ’’روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار ‘‘


جمبر (نامہ نگار ) روڈ یوزر کو حادثات سے بچا نا ،انہیں سفری سہولیات فراہم کرناموٹر وے پولیس کا فرض ہے ۔عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ 13جمبر ریاض احمد ڈوگر نے جمبر کے قریب واقع دین ٹیکسٹائل ملز میں ’’روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار ‘‘کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں فیکٹری ورکرز اور ایڈمنسٹریشن سٹاف کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی اس موقع پر ایڈمن آفیسر سید رضوان زاہد نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن