شیخوپورہ +کھاریانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایکسین رورل ڈویژن راشد سومرو کی زیر نگرانی کھاریاں والا سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا گیا جس میں ایس ڈی او توصیف ارشد اور ٹاسک فورس کے ممبران سید واجد علی شاہ یونین چیئرمین ملک اعجاز میٹر انسپکٹر لائن سپریڈنٹ شمس الحق، شیخ عمران اور دیگر نے مختلف علاقوں ساکن مالو وال جیتا ڈیرہ بھٹیاں کالیر کالپی غازی اندرون قلعہ صاحب چھت کھوہ علی پارک سمیت دیگر علاقوں میں آپریشن کرکے ڈائریکٹ بجلی چوری کرنے والے ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں 10 مقدمات درج کرا دیئے جس میں 75 کے قریب ملزمان کو نامزد کیا گیا متعلقہ حکام کے مطابق83 ہزار یونٹ سر چارج کر کے تقریبا تین لاکھ کی رقم بھی حاصل کی گئی ایکسین رورل ڈویژن راشد سومرو اور ایس ڈی اوکھاریاں والا توصف ارشد نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بجلی چوروں کو کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔