شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر راشد منیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے آئے روز پٹرول ،بجلی ،گیس کی قیمتو ں میں اضافہ ہو رہاہے جس کے ساتھ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے دوسری طرف حکومت کم از کم تنخواہ اور صنعتی مزدوروں کی پنشن میں اضافہ نہیں کر رہی صحافیوں سے گفتگو کرتے راشدمنیر نے کہا کہ حکومت میں آئی ایم ایف سے جو معاہدے کیے ہیں عوام نے اسے مسترد کردیا ہے بجلی ،گیس اور پٹرول کی قیمتوںمیں اضافہ کیا گیا تو عوام سڑکوں پر آجائے گے۔