پی ڈی ایم عمران خان کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو چکی: عدنان اسلم 


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف کے ضلعی نائب صدر اور چیئر مین انوائرمنٹ پروٹیکشن عدنان اسلم نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اکیلے عمران خان کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہو چکی ہے منی بجٹ سے قبل ہی پٹرولیم مصنوعات بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے امپورٹڈ حکمرانوں نے عوام پر بم برسانے شروع کر دیئے ہیں حکومت انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر کے آئین کے آرٹیکل 6 کی مرتکب ہو رہی ہیں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں سے خطاب کرتے عدنان اسلم نے کہاکہ منی بجٹ مہنگائی کا زلزلہ ہے جس میں غریب عوام تباہ برباد ہو جائینگے حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے نئے ٹیکس لگاکر مزید تکلیف میں مبتلا کر دیا ہے سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے سے معیشت بہتر نہیں بلکہ ابتر ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...