نواں کوٹ(نامہ نگار)ہیومن رائٹس شیخوپورہ کے ضلعی عہدیداران چیئرمین میاں جاوید محمود چاچو، سینئر وائس چیئرمین عبدالحمید بھٹی، وائس چیئرمین محمد الیاس ساجد بھٹہ، صدر رانا محمد اکرم، جنرل سیکرٹری رانا محمد مشتاق اور کوارڈینیٹر پنجاب محمد شفیق مغل نے کہا ہے ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلہ پوری دنیا ہل کر رہ گئی ہے، خوف پھیلانے کی بجائے اللہ کی بارگاہ میں توبہ استغفار کی جائے اور اللہ سے رحم کی دعا کی جائے،ترکیہ اور شام کو فوری امدادی سامان فراہم کرنے کیلئے مسلم ممالک اور اقوام متحدہ کردار اداکریں،ترکیہ اور شام میں زلزلہ سے گرنے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے انسان مدد کے منتظر ہیں،صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے ان عہدیداران نے کہا انسانی حقوق کی تنظیمیں ترکیہ وشام میں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور ساتھ دیں۔