شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے تحصیل جنرل سیکرٹری رانا مظفر محمود خاںنے کہا کہ 22 فروری کو جیل بھرو تحریک کی کال کو کامیاب بنانے کیلئے تحصیل شیخوپورہ سے پارٹی عہدیدار اور ہزاروں کارکنان گرفتاریاں دینگے 13 سیاسی جماعتیں ملکر ملک وقوم کے وسیع تر مفادا ت کی خاطر پالیسیاں بنانے کی بجائے صرف عمران خان کو راستے سے ہٹانے کی پالیسیاں بنا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ملکی مسائل میں ہر رو ز اضافہ ہورہا ہے اگر موجودہ امپورٹڈحکمران کسی ویژن کے تحت اقتدار میں آتے تو آئی ایم ایف اس قدر انہیں خوار نہ کرتی ان کی منزل اقتدار اور لوٹ مار ہے اسی وجہ سے کوئی بھی امپورٹڈحکمرانوں پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جیل بھرو تحریک کے سلسلہ میں اجلاس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر رائے محمدثاقب ،افتخار احمد کھارا ڈوگر، رانا محمدناصر سمیت دیگربھی موجودتھے ۔
کوئی بھی امپورٹڈحکومت پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں: رانا مظفر محمود
Feb 20, 2023