گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تحر یک انصا ف کے رہنما و امیدوا ر پی پی 64خا ن کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی کا ل پر26 فروری کو جیل بھرو تحریک میں پی پی 64سے کارکنان گرفتاری دیں گے، حقیقی آزادی کیلئے رضاکارانہ طورپر جیلوں کو بھریں گے، عمران خان کی قیادت میں آئین کو بچانے اور قانون کی بالا دستی کیلئے شروع کی جانے والی جیل بھرو تحریک نتیجہ خیز ثابت ہو گی۔،جمہوریت کی روح اور بنیاد انتخابات ہیں اور اگر اس سے انکار کیا جائے گا تو جمہوریت کیسے پنپ سکتی ہے، عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کی حتمی تاریخ دینے کے بعد کارکن پرجوش اور پہلے گرفتاری دینے کیلئے پر عزم ہیں، حقیقی آزادی کی اس جدوجہد میں عوام بھی شامل ہوں گے، انہوں نے کہا آئین سے انحراف کرتے ہوئے انتخابات کی تاریخ نہیں دی جارہی جس کی وجہ سے بحران پیدا ہو گیا ،موجودہ حالات میں ساری قوم اعلی عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے ۔