حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے نجی کالج میں کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سپورٹس گالا شروع ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نبیلہ چیمہ، پرنسپل کیپس کالج محمد کاشف جلال بیگ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ افتتاحی روز کالج کے طلباء اور کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر فاروق نے خطاب میں کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کا انعقاد بہت ضروری ہے ، کالج انتظامیہ کی جانب سے سپورٹس گالا کا انعقاد کھیلوں کے فروغ کے حوالہ سے خوش آئند ہے۔ پرنسپل محمد کاشف جلال بیگ نے بتایا کہ سپورٹس گالا میں طلبا و طالبات کے لیے فٹ بال، کرکٹ، بیڈمنٹن، ایتھلیٹکس سمیت دیگر کھیلوں کے الگ الگ مقابلوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر پرنسپل نے کالج کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو آنری شیلڈز بھی پیش کی۔
حافظ آباد : نجی کالج میں سپورٹس گالا شروع ،ڈپٹی کمشنرنے افتتاح کیا
Feb 20, 2023