گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) محمدی جماعت پاکستان کے امیر حافظ محمد الیاس اثری نے کہا ہے کہ معاشرے کی اصلاح اسلام کی سربلندی اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ تبلیغ کیلئے وقت نکالے، مسلمانوں کو بدکلامی اور بدگمانی سے پرہیز کرنا چاہئیے‘ اس سے اعمال ضائع ہو جاتے ہیں، دین کے بول بالا کیلئے اپنا قیمتی وقت دینا ایک بہترین عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مرکز الاصلاح گلبرگ کالونی نوشہرہ روڈ میں منعقد ہونے والے محمدی تبلیغی جماعت کے تین روزہ سالانہ مرکزی اجتماع کے افتتاح پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
مسلمانوں کو بدکلامی اور بدگمانی سے پرہیز کرنا چاہئے: حافظ الیاس اثری
Feb 20, 2023