الیکشن میں سیاسی لٹیروں کا خاتمہ ووٹ کی طاقت سے کریں گے: وقاص بٹ


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی وقاص احمد بٹ اور سیکریٹری صوبائی سیاسی کمیٹی ضیغم عبداللہ بٹ نے کہا ہے کہ الیکشن میں سیاسی لٹیروں کا خاتمہ عوام ووٹ کی طاقت سے کریں گے،جماعت اسلامی قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ترازو نشان پر بھرپور حصہ لے گی، اتحادی حکومت عوام کیلئے عذاب بن گئی،پٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس، سیمنٹ، سریا کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ عوام کو زندہ درگور کردے گا ،ان خیالات کااظہارانہوں نے ذمہ داران کے اجلاس سے  خطاب کرتے کیا،اجلاس کی صدارت امیر ضلع مظہر اقبال رندھاوا نے کی،اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی ،محمد کاشف سجیل،علی رضاحسنی،صدر جماعت اسلامی لیبر ونگ ضلع گوجرانوالہ عبدالجبار،صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع گوجرانوالہ حافظ نعیم فہیم بھی شر یک تھے،امیر ضلع مظہر اقبال رندھاوا نے کہا کہ  ملک و ملت کی تباہی کے یہ ذمہ دار اب تسلیم کرلیں کہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں، قومی کمیشن ضرور بننا چاہیے جو پی ٹی آئی اور اتحادی حکومت کی اقتصادی تباہ کاری کے ذمہ داروں کا تعین کرے ۔

ای پیپر دی نیشن