بیجنگ(شِنہوا)چین میں استعمال شدہ گا ڑیوں کی مارکیٹ کو رواں سال پائیدار بحالی کی توقع کے ساتھ 2 کروڑ گاڑیاں فروخت ہونے کا امکان ہے۔ چائنہ آٹوموبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری میں تقریبا 12 لاکھ 50 ہزار استعمال شدہ گاڑیوں کی خریدوفروخت ہوئی جس میں مجموعی طور پر 78.03 ارب یوآن(تقریبا ً11.36 ارب امریکی ڈالرز) کا لین دین ہوا۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ تجا رت کے دورانیہ میں کمی کے باعث تجارتی حجم میں گزشتہ برس کی نسبت 15.93 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ زیادہ تر ڈیلرز کی جا نب سے بہار تہوار پر خاندانوں سے ملنے اپنے آبائی علاقوں میں جا نے کے باعث دکانیں جلد بند کر نا بنی۔ دریں اثنا بہارتہوار کی ایک ہفتے کی تعطیلات سے قبل طلب میں اضافے پر زور بتایا گیا ہے جبکہ دکانوں پر رش میں اضافہ اور ان کی تیزرفتار کلیئرنس ، مارکیٹ کی اچھی بحالی کی نشاندہی کرتی ہے۔ ایسوسی ایشن نے فروری میں گزشتہ برس کی نسبت فروخت میں اضافے اور 2023 میں صنعت کی بحالی کی پیش گوئی کی ہے۔ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق استعمال شدہ گا ڑیوں کے تقریبا نصف ڈیلرز کو رواں سال تجارتی حجم میں 20 فیصد سے زیادہ اضافے کی توقع ہے۔