صوفیہ (نیٹ نیوز) بلغاریہ کے دارالحکومت کے باہر لاوارث ٹرک سے 18 افغان باشندوں کی لاشیں ملنے کے ایک روز بعد 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ بلغاریہ میں لوگوں کی سمگلنگ کے دوران یہ مہلک ترین واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب ملک غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے مسئلے میں اضافے سے نمٹنے کی جدوجہد کر رہا ہے۔ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے ٹرک لکڑی کے تختوں کے نیچے چھپے 52 افراد کو لے جا رہا تھا جن میں سے 18 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔یہ ٹرک دارالحکومت صوفیہ سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں لوکورسکو گاؤں کے قریب مقامی لوگوں نے کھڑا دیکھا اور پولیس کو مطلع کیا تھا۔تفتیش کاروں نے یہ خوفناک منظر دیکھا گاڑی کے ارد گرد گھاس پر لاشیں بکھری پڑی تھیں۔ بچنے والے 34 افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بلغاریہ: 18 افغان مہاجرین کی ہلاکت کے الزام میں 7 افراد گرفتار
Feb 20, 2023