لاہور(نامہ نگار) ہربنس پورہ میں پولیس اہلکار نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس اہلکارقدیر حسین اور افتخار کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ متاثرہ کا کہنا ہے ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کراسے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے حوالے جینڈر سیل کے حوالے کر دیاگیا ہے۔