لاہور(نامہ نگار) ہربنس پورہ میں پولیس اہلکار نے اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں پولیس اہلکارقدیر حسین اور افتخار کے خلاف مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ متاثرہ کا کہنا ہے ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کراسے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے حوالے جینڈر سیل کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
ہر بنس پورہ میں پولیس اہلکارسمیت2افراد کی خاتون سے زیادتی‘دونوں گرفتار
Feb 20, 2023