چین، سال  2022 کی چوتھی سہ ماہی میں  ٹیبلٹ کمپیوٹر کی ترسیلات میں 16.7  فیصد اضافہ 

Feb 20, 2023


بیجنگ (شِنہوا) چین کے ٹیبلٹ کمپیوٹر کی ترسیلات سال  2022 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت  16.7 فیصد بڑھ کر 86 لاکھ 60 ہزار یونٹس ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ  کے تحقیقی ادارے انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن  نے کہا  ہے کہ سالانہ بنیادوں پرترسیلات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس حوالے سے 2022  مسلسل چوتھا سال ہے۔ انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نے ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے بڑھتے ہوئے پھیلا، موبائل فون سپلائی  چین سے ٹیکنالوجی کے فروغ اور مو بائل فون برانڈز کی ٹیبلٹ مارکیٹ میں گہری وابستگی کو2022 کے اس اضافہ کی وجہ قرار دیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کے اعداد وشمار کے مطابق  قیمت کی درجہ بندی کے لحاظ سے 1 ہزار یوآن(تقریبا ً145.6 امریکی ڈالر) سے کم اور 2 ہزار سے 3 ہزار یوآن کے درمیان قیمت کی مصنوعات نے چوتھی سہ ماہی کے دوران  ایک سال پہلے کے مقابلے کم  مارکیٹ حصص حاصل کیے ہیں  جبکہ 3ہزار  یوآن سے زیادہ اعلی درجے کی مصنوعات نے زیادہ موجودگی ظاہر کی۔ انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نے کہا ہے  کہ 2023 کے دوران  زیادہ جدید خصوصیات اور مسابقتی قیمتوں کے ساتھ ساتھ گاہک کی ضرورت  کے مطابق ٹیبلٹ کمپیوٹرز کے گھریلو اور کمپنیوں کیزیر استعمال  آنے  کی توقع ہے۔

مزیدخبریں