فیروزوالہ(نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ میاں محمد جمیل نے صفائی ستھرائی کیلئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چیف افسر میونسپل کمیٹی فیروزوالا طارق محمود سندھو، ایم او آئی حافظ عاصم، سب انجینئر محمد کامران کے علاوہ دیگر ارکان بھی ہمراہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر میاں محمد جمیل نے سی او فیروزوالہ کو ہدایت کی کہ اربن ایریا میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مزید بہتری کیلئے فوری طور پر ضروری اقدامات کئے جائیں اور کسی بھی جگہ کوڑا کرکٹ پڑا ہوا نظر نہ آئے۔