فیروز والہ کاگرانفروشی پر کنٹرول  کیلئے کوٹ عبدالمالک کا دورہ 


فیروز والہ(نامہ نگار)  سپیشل مجسٹریٹ تحصیل فیروز والا ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے ٹیم کے ہمراہ کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔ ڈپٹی کمشنر  شیخوپورہ کی ہدایت پر پرائس کنٹرول سپیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر رانا قربان علی خان نے گراں فروشی پر کنٹرول کرنے کیلئے کوٹ عبدالمالک میں ایک روزہ کیمپ لگایا وہاں پر شہریوں کی شکایات سنیں اور اس دوران انہوں نے ٹیم کے ہمراہ کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا اور دکانوں چیکنگ کے دوران اشیاء خوردونوش کے ریٹ چیک کیے۔ زیادہ قیمت پر اشیاء فروخت کرنے والے بعض دکانداروں کو موقع پر جرمانہ کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن