سوات (نامہ نگار)سیاحتی علاقے کالا م روڈ پر بوڈئی کمر کے مقام پر گلیشیئر گرنے کی وجہ سے برف ہٹانے کاکام ایک ہفتہ گزرنے کے بائوجود مکمل نہ ہوسکا ، برف سے بند روڈ کے باعث دونوں جانب سفر کرنے والوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، انتظامیہ کی جانب سے کل تک روڈ کھولنے کا دعوی ہے ، ذرائع کے مطابق کالام کے علاقوں اسریت،گوریت اور بوڈئی کمر کے مقامات پر این ایچ اے حکام کی جا نب سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے اورسڑک کو عارضی طورپر پیدل آمدورفت اور معمولی گاڑیوں کیلئے بحال کردیا گیا، حکام کے مطابق بھاری مشینری کے ساتھ6 ایکسویٹرز برف ہٹانے کیلئے دن رات کام میں مصروف ہیں اور امید ہے کہ کل تک روڈ مکمل طورپر صاف کرلیا جائے گا۔