پشا   شمالی وزیرستان میں تانبے کی کان کنی‘پراسیسنگ زون قائم کرنے کی منصوبہ بندی مکمل


ور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ نے شمالی وزیرستان میں تانبے کی کان کنی اور پراسیسنگ کیلئے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کی وساطت سے پندرہ سو ایکڑ مائننگ لینڈ حاصل کر لی گئی ہے۔ یہاں سے روزانہ گیارہ ہزار ٹن تانبے کی کان کنی اور پراسیسنگ ہوگی۔ یہ انکشاف پشاور میں خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر صنعت و تجارت عدنان جلیل کو بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ہیڈکوارٹر کے دورے اور بریفننگ کے دوران کیا گیا۔ عدنان جلیل نے بورڈ کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صوبے میں خصوصی صنعتی زونز و صنعتی بستیوں کے قیام نیز سیاحت، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت و لائیوسٹاک، انفراسٹرکچر، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں اربوں ڈالر نجی سرمایہ کاری کی راہیں کھولنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا انہوں نے بورڈ کی جانب سے دیر بالا کے پرکشش سیاحتی مقام کمراٹ تا مدک لشٹ 14 کلومیٹر کیبل کار پلان کی بھی تعریف کی جس میں 25 ارب روپے کی نجی سرمایہ کاری سے ساڑھے پینتیس ہزار افراد کو روزگار فراہم ہوگا اور ملحقہ سکینگ، واکنگ ٹریکس اور ہوٹل انڈسٹری کی بدولت اسکی بین الاقوامی کشش میں بھی اضافہ ہوگا عدنان جلیل نے صوبے میں سٹیل، سیرامکس، شمسی توانائی، آئل، کیمیکلز، مشروبات اور بجلی کی تاروں سمیت گیارہ مختلف صنعتی یونٹوں کے قیام میں معاونت پر بھی بورڈ کے کردار کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ بورڈ صنعتی ترقی کیلئے اپنی بھاری ذمہ داریاں بطریق احسن ادا کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن