میاں چنوں (نمائندہ نوائے) اولاد نہ ہونے پر سسرالیوں نے مبینہ طور زہر دیکر بہو کو قتل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے سسر اور شوہر کو گرفتار کرلیا۔ میاں چنوں تھانہ صدر کی حدود 118 پندرہ ایل میں جواں سالہ لڑکی کو سسرالیوں نے مبینہ طور پر زہر دیکر قتل کردیا۔ مقتولہ کے والد غلام محمد نے بتایا کہ سسرال والے پہلے بھی تشدد کرتے تھے اور آج بھی اولاد نہ ہونے کا طعنہ دیتے رہے اور زہر دیکر قتل کردیا گیا ہے۔ نعش ہسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس تھانہ صدر نے بتایا کہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں لڑکی کے سسر محمد نواز، شوہر شعبان اور نند جمیلہ بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرکے سسر اور شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔