لاہور(نیوزرپورٹر)سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر کی قیادت میں منصفانہ اور شفاف نیلامی کے عمل کے نتیجے میںمحکمہ معدنیات نے شفاف نیلامی اور بولی دہندگان کے درمیان سخت مقابلے کے نتیجے میں، ضلع اٹک میں ایک سال کے رائلٹی کنٹریکٹ کی مد میں1.25 بلین روپے کی سب سے زیادہ بولی حاصل کی۔ سیکرٹری معدنیات نے بتایا کہ 1.25 بلین کی یہ بولی محکمہ معدنیات کی تاریخ میں موصول ہونے والی سب سے زیادہ بولی ہے،۔پچھلے سال ڈسٹرکٹ اٹک میں یہ رائلٹی کا ٹھیکہ ایک سال کی مدت کے کے لیے 76 کروڑ میں دیا گیا تھے۔ضلع اٹک کی یہ نیلامی حکومت پنجاب کے کرپشن اور بد عنوانی سے پاک پنجاب کے نسب العین کی عکاسی کرتی ہے۔سیکرٹری معدنیات بابر امان بابر نے نیلامی ٹیم کی تعریف کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نیلامی کی تمام کارروائیوں کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے نیلامی کمیٹی کی سربراہی نادیہ پروین جنرل اسسٹنٹ ریونیو اٹک نے کی جبکہ محمد فہد اکبر اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات اٹک نے سیکرٹری آکشن کمیٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔