لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی ہدایات کی روشنی میں لاہور پولیس نے شہداء پولیس اور دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کی ویلفیئر کے لیے احسن اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز عاطف نذیر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس آج (پیر) سے شہدا اور دوران سروس وفات پانے والے پولیس ملازمین کے بچوں کا بھرتی ویک منائے گی۔لاہور پولیس کے زیر اہتمام پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں 20 فروری تا 25 فروری بھرتیوں کے عمل کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر نے مذید کہا کہ شہدا اور فیملی کلیم کیقواعد و ضوابط،قانونی تقاضے پورے کرنے والے بچوں کی بھرتی کی جائے گی۔کانسٹیبل،نائب قاصد اور جونیئر کلرک لیڈرز میں بھرتیاں کی جائیں گی۔ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں امیدواروں کے قد،چھاتی کی پیمائش سمیت تمام پراسس مکمل کیا جائے گا۔عاطف نذیر نے کہا کہ شہدا پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر اور محکمہ پولیس کا فخر ہیں جنہوں نے ملک و قوم کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے دوران فرض کی راہ میں اپنا آج ہمارے بچوں کے کل کے لئے قربان کر دیا۔ایس ایس پی ایڈمن نے کہا کہ جنوری اور فروری کے دوران 16بچوں کو شہدا اور فیملی کلیم کے تحت بھرتی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بہتر مستقبل کے لئے ترقی کا عمل بھی تیزی جاری ہے۔سب انسپکٹر سے انسپکٹر اور انسپکٹرز سے ڈی ایس پی رینک پر ترقی کی سفارشات بھجوائی جا چکی ہیں۔