لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب بھر سے کلینیکل ریسرچ سے وابستہ ماہرین شیخ زید فیڈرل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور میں پاکستان میں کلینیکل ریسرچ کے ایکو سسٹم کو تیار کرنے کے حوالے سے مشاورتی سیمینار ہوا۔ یہ مشاورت طبی تحقیق کے ماہر ڈاکٹر بابر سعید خان کی قیادت میں قومی مشاورت کا حصہ تھی۔ پروفیسر مونا عزیز، ڈپٹی ڈین SZPGMI نے پاکستان میں کلینیکل ریسرچ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ SZPGMI کے زیر اہتمام اس اجلاس کی صدارت پروفیسر عائشہ ہمایوں نے کی جبکہ ڈاکٹر عذرا محمود (FJMU) نے اس اجلاس کی مشترکہ صدارت کی، اور ڈاکٹر مریم حسن (SKMCHRC) نے سیشن میں بطور ماڈریٹر خدمات سر انجام دین۔ پروفیسر ناہید ارسلان، پروفیسر ثمینہ ملک (UOL)، پروفیسر غزالہ روبی، پروفیسر گلفرین (Avicenna)، پروفیسر نبیلہ طلعت، ڈاکٹر سمیرا اسلم، CROs کے اراکین، اور بہت سے دوسرے لوگوں نے کلینکل ریسرچ کے حوالے سے اس مشاورت میں حصہ لیا۔
کلینیکل ریسرچ سے وابستہ ماہرین کا مشاورتی سیمینار
Feb 20, 2023