یوسف سٹریٹ نیشنل ٹائون کے گٹروں کی بندش‘ مساجد کا راستہ بند

لاہور (نیوز رپورٹر) نیشنل پارک‘ نیشنل ٹائون یوسٹ سٹریٹ کے مکینوں رانا امتیاز‘ رانا فیاض اور رانا طلحہ اور دیگر نے ایک بیان میں ایم ڈی واسا سے اپیل کی ہے کہ یوسف سٹریٹ کے بند اور ابلتے گٹروں کا فوری نوٹس لیا جائے جن کی وجہ سے یوسف سٹریٹ جوہڑ کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ گلی میں مسجد اور مدرسہ سلیمانہ بھی ہیں جبکہ چند گز کے فاصلے پر جامعہ مسجد غوثیہ اور جامعہ مسجد توحید بھی ہیں۔ نمازیوں کا مساجد تک پہنچانا دشوار ہو چکا ہے۔ غلیظ اور گندے پانی سے کپڑے ناپاک ہو رہے ہیں۔ جہانگیر ٹائون میں موجود عملہ کو شکایات کے باوجود یوسف سٹریٹ کے ابلتے گٹر کا مسئلہ حل نہیں ہو سکا۔ مکینوں  نے غفلت کے مرتکب عملہ صفائی کے خلاف فوری کارروائی اور بند گٹر کھلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن