ترکیہ زلزلہ، گھانا کے انٹرنیشنل  فٹبالر کی نعش 12 روز بعد مل گئی

Feb 20, 2023


انقرہ (این این آئی)ترکیہ میں زلزلے کے بعد لاپتہ ہونے والے مغربی افریقا کے ملک گھانا کے انٹرنیشنل فٹبالر کرسٹیان آتسو کی نعش تقریباً 2 ہفتے بعد ملبے سے نکال لی گئی۔ترکیہ میڈیا کے مطابق 31 سالہ کرسٹیان آتسو 6 فروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے میں ملبے تلے دب گئے تھے۔ تب سے وہ لاپتہ تھے۔31 سالہ فٹبالر کے ایجنٹ نے ترکیہ میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں بہت افسوس کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ کرسٹیان آتسو کی لاش صبح سویرے برآمد ہوئی ہے، ان کی ملبے کے نیچے سے ملی تھی۔فٹبالر کا موبائل فون بھی نعش کے پاس سے ملا ہے۔ترک فٹ بال فیڈریشن نے بھی فٹبالر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل فٹ بالر کو زندہ حالت میں نکالنے کی خبر درست نہیں تھی۔

مزیدخبریں