فورٹ عباس (نامہ نگار) کھچی والا کے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے پچھلے دور حکومت میں غلہ منڈی کھچی والا میں ایک واٹر فلٹر پلانٹ تعمیر ہونا شروع ہوا۔ جس کی بلڈنگ بھی بن گئی اور مشینری بھی پہنچ گئی۔ لیکن حکومت ختم ہوتے ہی اس کا باقی کام رک گیا جو کہ تاحال مکمل نہ ہو سکا اسی طرح گزشتہ سال موجودہ دور حکومت میں بھی ایک واٹر فلٹر پلانٹ غلہ کالونی کھچی والا میں تعمیر ہونا شروع ہوا وہ بھی انتظامیہ کی غفلت لاپرواہی اور نااہلی کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا کھچی والا میں زیر زمین پانی کڑوا اور کھارا ہے جو نہ پینے کے قابل ہے اور نہ ہی عام استعمال کے قابل ہے شہر اور گردونواح کی کالونیوں میں رہنے والے وسیبیوں کی تعداد تقریباً پینتالیس ہزار کے قریب ہے مگر یہاں پر رہنے والے شہری پینے کا پانی دور دراز سے لے کر آنے اور خرید کر پینے پر مجبور ہیں ۔