رحیم یارخان :خستہ حال چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق


رحیم یارخان(کرائم رپورٹر)مکان کی خستہ حال چھت اچانک زمین بوس ہوگئی‘ ملبے تلے دب کر24سالہ نوجوان جاں بحق‘ تفصیل کے مطابق چک26اے کارہائشی24 سالہ محمد ندیم اپنے گھرکے برآمدے میں بیٹھ کر کھانا کھارہاتھا کہ اچانک خستہ حال ہوجانے والی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی ‘جس کے ملبے تلے دب کر24سالہ ندیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا‘ ریسکیو عملہ نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دب کرہلاک ہونے والے ندیم کی نعش نکال کرکارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردی۔

ای پیپر دی نیشن